میپکو نے زیرالتوا نئے کنکشنز کیلئے 459 سمارٹ میٹرز الاٹ کردیئے

میپکو نے زیرالتوا نئے کنکشنز کیلئے  459 سمارٹ میٹرز الاٹ کردیئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے زیرالتوا نئے بجلی کنکشنز کے اجرا میں تیزی لانے کیلئے مختلف آپریشن سرکلز کو 459 تھری فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز الاٹ کر دیئے ۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر یہ میٹرز 31 جولائی 2026ء تک ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی مکمل کرنے والے زیرالتوا گھریلو اور کمرشل کنکشنز کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ الاٹ کئے گئے میٹرز میں 414 گھریلو اور 45 کمرشل کنکشنز شامل ہیں۔ ملتان سرکل کو 304، ڈی جی خان 33، بہاولپور 35، رحیم یار خان 25، ساہیوال 24، مظفرگڑھ 18، خانیوال 11، بہاولنگر 8 اور وہاڑی سرکل کو 4 میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔میٹرز کی تنصیب کیلئے متعلقہ سرکلز کو 4590 میٹر پی وی سی کیبل بھی فراہم کی گئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایت کی ہے کہ میٹرز ترجیحی بنیادوں پر نصب کرکے ایم ڈی ایم سسٹم میں درج اور سمز کے ذریعے فعال کئے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...