سکھر:عوام کو صحیح معلومات دینے کیلئے افسران کا آگاہی سیمینار

سکھر:عوام کو صحیح معلومات دینے کیلئے افسران کا آگاہی سیمینار

انفارمیشن کمیشن مکمل آزاد، قانون پورے پاکستان میں کام کررہا، کمشنر سلیم خانافسران سائلین کی درخواستیں رجسٹر کریں، 15دن میں جواب کے پابند، کمشنر نور

سکھر (بیورو رپورٹ)سندھ انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام ٹرانسپرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 کے تحت سرکاری اداروں کے افسران کو قانون کے تحت درخواست گزاروں کو صحیح اور تمام تر معلومات فراہمی کے سلسلے میں آگاہی سیمینارہوا ۔ جس سے کمیشن کے سینئر کمشنر محمد سلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے تحت پہلا کمیشن 2017 میں قائم ہوا،کمیشن تین سال کے لیے ترتیب دیا جاتا ہے جس میں چیف کمشنر ، دو کمشنرز ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی ہوتا ہے جہاں عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے قانون کے تحت عمل درآمد کیا جاتا ہے۔

محمد سلیم خان نے کہا کہ سندھ انفارمیشن کمیشن کے کمشنرز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہمہ وقت ہر قسم کے رابطے اور رہنمائی کیلئے موجود ہیں ۔ ٹو انفارمیشن قانون پورے پاکستان میں کام کررہاہے ،سندھ انفارمیشن کمیشن مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ادار ہ ہے جو سول کورٹ کے اختیارات بھی استعمال کرسکتا ہے ، پاکستان کے ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ متعلقہ محکمے کے مقرر فوکل پرسن کو درخواست دے کر معلومات حاصل کرسکتا ہے ۔ کمشنر نور محمد دایو نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام افسران سائلین کی درخواستوں کو رجسٹرڈ کریں اور 15 دن کے اندر جواب دینے کے پابند ہوں گے ، کسی عذر کی بنا پر مزید 10 روز کا وقت بھی لیا جاسکتا ہے ۔ آگاہی سیمینار میں مختلف محکموں بشمول محکمہ پولیس کے جانب سے رائٹ ٹو انفارمیشن کی فراہمی کے کام اور کارکردگی کو سراہا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...