میرپور خاص:سویرا لغاری کیس 3 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

میرپور خاص:سویرا لغاری کیس 3 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)سویرا لغاری قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان عرفان غوری، عمران غوری اور منیر راجپوت کو سول فیملی اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ مریم صباء کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے تینوں ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے واقعے میں استعمال پستول بھی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...