ڈالے او ر موٹرسائیکل میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق

ڈالے او ر موٹرسائیکل میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق

ڈالے او ر موٹرسائیکل میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق مرسلین اور اڑھائی سالہ بیٹا دم توڑ گئے ، اہلیہ اور خوشدامن شدید زخمی ، ہسپتال منتقل

میلسی (نامہ نگار ) مرغیوں والے ڈالے اور موٹر سائیکل کے تصادم میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی۔تفصیل کے مطابق میلسی کے نواحی گاؤں فتح پور روڈ پر چھیتانیاں چوک کے قریب مرغیوں والے ڈالے اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مہر مرسلین اور اس کا کمسن اڑھائی سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ مہر مرسلین کی اہلیہ سمیہ بی بی اور خوش دامن کلثوم مائی شدید زخمی ہوئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میلسی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کردیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...