جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد، سپرنٹنڈنٹ عدالت طلب

 جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد، سپرنٹنڈنٹ عدالت طلب

جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد، سپرنٹنڈنٹ عدالت طلب بھائی کا منتھلی نہ دینے پر تشدد کا الزام، سپرنٹنڈنٹ نے الزامات مسترد کردیے

وہاڑی(نمائندہ خصوصی ،خبرنگار) ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی میں 302 کے زیرِ سماعت قیدی حسن منیر سکنہ 45 ڈبلیو بی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر قیدی کے بھائی بدر منیر نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل عملے نے مبینہ طور پر منتھلی نہ دینے پر حسن منیر کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ بدر منیر کے مطابق حسن منیر کو اس سے قبل بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ حالیہ واقعے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ کو طلب کرلیا۔ دوسری جانب جیل سپرنٹنڈنٹ محمد آفتاب نے تشدد کے الزام کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حسن منیر سمیت تین قیدیوں نے بارک میں جھگڑا کیا، بارک انچارج پر پلیٹ پھینکی اور ملازمین سے ہاتھا پائی کی۔ ان کے مطابق حسن منیر نے خود کو زخمی کیا اور ملازمین کی یونیفارم بھی پھاڑی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق واقعے پر حسن منیر، فخر زمان اور حسن علی کے خلاف تھانہ دانیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...