حیدر آباد : بائی پاس کے قریب اقلیتی طلبا کیلئے ہاسٹل کی تعمیر

حیدر آباد : بائی پاس کے قریب اقلیتی طلبا کیلئے ہاسٹل کی تعمیر

شام سندر، کھٹو مل جیون نے سنگ بنیاد رکھا، اخراجات محکمہ اقلیتی امور اٹھائے گازمین میگھواڑ یوتھ نے دی، تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ہاسٹلز بنیں گے ، ڈاکٹر سندر

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر کھٹو مل جیون کے ہمراہ اقلیتی طلبہ کے لئے بائی پاس صادق لیوانیا سوسائٹی میں میگھواڑ ہاسٹل کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا۔ہاسٹل کی تعمیر محکمہ اقلیتی امور حکومتِ سندھ کی جانب سے کی جائیگی جبکہ زمین میگھواڑ یوتھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے دی گئی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شام سندر نے کہا کہ آج کی تقریب ایک یادگار ہے کیونکہ آج صرف عمارت نہیں بلکہ ایک تاریخ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ ڈاکٹر شام سندر آڈوانی نے کہا کہ میگھواڑ برادری نے سیاسی میدان میں تو نمایاں خدمات انجام دی ہیں تاہم سماجی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ میگھواڑ برادری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیاجائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جس کیلئے محکمہ اقلیتی امور مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...