سموگ ‘ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے اجلاس
فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات برداشت نہیں کئے جائینگے :ڈپٹی کمشنر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) میاں سرمد حسین، ایس پی انویسٹی گیشن، ایم ڈی واسا، محکمہ ماحولیات، زراعت، معدنیات، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے افسر وں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سموگ کی روک تھام کیلئے فیلڈ میں مؤثر نگرانی کا سلسلہ تیز کیا جائے اور ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے آگاہی مہم مزید مؤثر بنانے اور انہیں فصلوں کی باقیات کو تلف کرنے کے ماحول دوست متبادل طریقوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments