وزیرآباد :انجمن بہبودی مریضاں کے وفد کی ایم ایس سے ملاقات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن بہبودی مریضاں کے صدر ناصر محمود اللہ والے اور افتخار حسین صدیقی نے ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال وزیرآباد کے نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سعد، اکبر بٹ، محمد اسلم جتالہ، صوفی اشرف نثار، ملک سکندر اور نعیم اشرف بھی موجود تھے ۔ وفد نے ایم ایس کو انجمن کی جانب سے مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری فلاحی منصوبوں اور خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ایم ایس نے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments