سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری

 سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری

ہاؤسنگ اتھارٹی کی 132 کنال اراضی واگزار، تمام BUPs کیسز کا قبضہ اتھارٹی کے حوالے

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر G-15/3میں سرکاری اراضی واگزار کروانے اور الاٹیز کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے ۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 132کنال اراضی واگزار کروائی گئی، تمام BUPs کیسز سے متعلق اراضی کا قبضہ بھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو حاصل ہو چکا ہے۔

اس سے قبل منعقدہ تقریب میں واگزار کروائی گئی اراضی سے متعلق 38 متاثرین میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز اور متعلقہ دستاویزات رکنِ قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر تقسیم کیے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر/لینڈ ایکوزیشن کلکٹر الماس صبیح ثاقب نے کہا کہ سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن اور اراضی واگزار کروانے کا عمل الاٹیز اور متاثرین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا گیا ہے اور اب سیکٹر میں موجود تمام BUPs کیسز سے متعلق اراضی کا قبضہ FGEHA کے پاس آ چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...