سرچ آپریشن، 12 مشکوک افراد، 22 موٹر سائیکل تھانے بند
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 600 افراد، 148گھروں، 33دکانیں، 48 ہوٹلز ،208موٹر سائیکلوں اور 92 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12 مشکوک افراد اور 22موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ ید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments