اسلام آباد،راولپنڈی کی 170 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم

 اسلام آباد،راولپنڈی کی 170 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم

راولپنڈی میں سات لاکھ ، اسلام آباد دو لاکھ 89ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسلام آباد اور راولپنڈی کی 170ہائی رسک یونین کونسلز میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ، انسداد پولیو مہم 13اگست تک جاری رہے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم کے دوران راولپنڈی کی 130 یونین کونسلز میں سات لاکھ 53 ہزار جبکہ اسلام آباد کی 40 ہائی رسک یونین کونسلز میں دو لاکھ 89 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ رواں سال کے دوران ملک بھر میں پولیو کے تین کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ماہرینِ صحت کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جس سے بچوں کو صرف بروقت اور مسلسل ویکسینیشن کے ذریعے ہی محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔ نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے جب والدین، کمیونٹی اور پولیو ٹیمیں مل کر کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...