ڈپٹی کمشنر کا ٹیچنگ ہسپتال میں ٹراما سنٹر‘ ایمرجنسی وارڈ اورفارمیسی کا دورہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، او پی ڈی، فارمیسی، لیبارٹریز اور دیگر طبی یونٹس کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین سے ملاقات کی اور طبی سہولیات، ڈاکٹروں و طبی عملے کے رویے ، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے کے معیار کے بارے میں براہِ راست معلومات حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments