آئی جی سندھ آج آباد ہاؤس کا دورہ کریں گے
کراچی (این این آئی) آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو بدھ (آج) کو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) ہاؤس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آباد کے عہدیداران اور بلڈرز و ڈیولپرز سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔
آئی جی اور آباد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شہر میں امن و امان کی صورتحال اور بلڈرز کو درپیش سکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments