پولیس کا تھیلیسیمیا فائٹرز اور سپیشل بچوں کے اعزاز میں تقریب

 پولیس کا تھیلیسیمیا فائٹرز اور سپیشل بچوں کے اعزاز میں تقریب

تقریب کے اختتام پر ابچوں کیساتھ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے آزادی کی خوشیوں کو منفرد انداز میں منایا گیا، سرگودھا پولیس کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا فائٹرز اور سپیشل بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران سمیت دیگر سوسائٹیز نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی تھیلیسیمیا فائٹرز اور سپیشل بچے تھے ، تقریب میں تھیلیسیمیا فائٹرز اور سپیشل ایجوکیشن سکول کے بچوں نے پرفارمینس پیش کی، ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اصل خوشی اور آزادی کا حقیقی مقصد ان معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا ہے ۔ سرگودھا پولیس نہ صرف امن و امان کی ضامن ہے بلکہ سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے معاشرے کے حساس اور انمول طبقے کے ساتھ کھڑی ہے ، تقریب کے اختتام پر اس پی انوسٹی گیشن نے تمام بچوں کے ساتھ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...