گلیانہ تا ملکہ 12 کلو میٹر طویل سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گاڑیاں کٹھارا، سفرمحال
چند ماہ قبل کچھ مقامات پر پیچ ورک کیا گیا لیکن مزید پیش رفت نہ ہوسکی ،گہرے گڑھوں کے با عث ٹریفک حادثات میں اضافہ ،شہریوں کا این ایچ اے حکام سے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ
گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ تا ملکہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،گاڑیاں کٹھارا بننے لگیں ، سفر کرنامحال ہو گیا۔گلیانہ تا جلالپور جٹاں روڈ پر بھدر، دھمہ ملکہ اور رانمبڑہ پل پر بھی خطرناک گڑھے موجود ہیں ،این ایچ اے حکام سڑک کی تعمیر کے بجائے لمبی تان کر سو گئے ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ تا ملکہ سڑک جو 12 کلو میٹر طویل ہے ، عید الاضحیٰ سے قبل سب انجینئر نعیم اعوان نے روزنامہ دنیا کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے چند مقامات پر پیچز لگوا دئیے لیکن بعد ازاں اس پر مزید پیش رفت نہ ہو سکی۔دھمہ ملکہ ، بھدر اور لانمبڑہ برساتی نالہ پل پر عرصہ دراز سے بنے گہرے گڑھے گاڑیوں کے شدید نقصان کابا عث بن رہے ہیں۔این ایچ اے کی عدم توجہی کے باعث متعدد بار ان مقا مات پر حادثات بھی چکے ہیں۔گزشتہ روز شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ این ایچ اے حکام فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے گلیانہ تا ملکہ سڑک پر پیچ ورک بھی مکمل کر ائیں اور گلیانہ تا جلالپور جٹاں کارپٹڈ سڑک پر جن مقامات پر گڑھے بنے ہوئے ہیں ان پر بھی پیچ ورک کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments