سیکرٹری صحت کا ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ،بریفنگ
سیکرٹری صحت کا ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ،بریفنگپولیو مہم کا افتتاح، صفائی، انفیکشن کنٹرول ، طبی سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ
جودھ پور،ملتان(نمائندہ دنیا،لیڈی رپورٹر) سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب نے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب شہباز نقوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے ملتان ڈاکٹر ثوبان ضیاء، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال ڈاکٹر غلام یاسین صابر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشد عباس، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر راؤ مہتاب احمد اور ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ ملتان ڈاکٹر حافظ نعمان سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے مرکزی جراثیم کشی و طبی آلات کے شعبہ (سی ایس ایس ڈی) کا معائنہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، طبی آلات کو جراثیم سے پاک کرنے کے عمل اور انفیکشن کنٹرول کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے شعبے کے امور اور انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی لی۔ بعد ازاں سیکرٹری صحت نے پیرا پلیجک سنٹر کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور دیگر خدمات کا معائنہ کیا۔دریں اثنا ئسیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے تحصیل ہسپتال کبیروالا کا بھی دورہ کیا اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میثم رضا بھٹہ کو سینئر میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال تعینات کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments