گرین بیلٹس کے قیام کے اقدامات تیز کرنے کا حکم

گرین بیلٹس کے قیام کے اقدامات تیز کرنے کا حکم

گرین بیلٹس کے قیام کے اقدامات تیز کرنے کا حکم شاہراہوں کے اطراف شجرکاری جاری ،خصوصی افراد کیلئے آلات کی منظوری

 وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے وی چوک تا خانیوال چوک اور ملتان روڈ کا دورہ کیا اور شجرکاری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پودے منظم انداز میں لگانے ، خانیوال چوک کی تزئین و آرائش، خانیوال روڈ کے اطراف گرین بیلٹس اور ٹف ٹائلز لگانے کی ہدایت کی۔ وی چوک پر مونومنٹ کی تنصیب اور گرین بیلٹس کے قیام کے اقدامات تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شاہراہوں کے اطراف شجرکاری اور گرین بیلٹس کا کام جاری ہے ، جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ بعد ازاں ضلعی بہبود و بحالی یونٹ کے اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے 101 معاون آلات کی منظوری دی گئی، جن میں وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکلز، مصنوعی اعضا، کین اسٹکس، بریل آلہ اور دیگر آلات شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے یونٹ کمیٹی میں نجی تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...