ڈپٹی کمشنر لودھراں کی شہریوں سے ملاقاتیں، مسائل حل کرنے کا حکم

 ڈپٹی کمشنر لودھراں کی شہریوں سے  ملاقاتیں، مسائل حل کرنے کا حکم

لودھراں(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے معمول کے مطابق اپنے دفتر میں شہریوں اور سائلین سے ملاقاتیں کیں اور حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ان کے مسائل سنے ۔

انہوں نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تحریری و زبانی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو فوری دادرسی اور میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ محمد اشرف نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے ہیں، عوامی مسائل کا بروقت ازالہ اور انہیں ریلیف کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...