سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور میرٹ پر حل کرنے کیلئے موقع پر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے ۔
انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل میرٹ پر حل کرتے ہوئے انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی، شہری اپنے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کیلئے بلاجھجک پولیس دفاتر سے رجوع کریں، ان کے دفاتر سب کیلئے کھلے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments