حادثات سے بچائو کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل ناگزیر :ڈی سی
سائن بورڈ،تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ بنائے گئے ہیں :اجلاس سے خطاب
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیر صدارت حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پاسداری اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عادل ایوب،ایس ڈی ای او پیرا فورس محمد شفیق بلوچ ٹریفک پولیس،ریسکیو 1122،پٹرولنگ پولیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محفوظ سفر اور اپنے قیمتی جان و مال کے تحفظ کیلئے شہریوں اور بالخصوص ٹرانسپورٹرز کو ٹریفک قوانین کی پاسداری ضرور کرنا ہو گی قوانین پر عمل درآمد ایک ذمہ دار اور محب وطن ہونے کا ثبوت ہے ضلعی انتظامیہ اور ہائی ویز کی جانب سے عوام کی اگاہی،حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام شاہراہوں اور اہم چوک، چوراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ،تعلیمی اداروں کے باہر سڑکوں پر زیبرا کراسنگ بنائے گئے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک رولز پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی اور دوسری کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments