جی ٹی روڈ فیصل اسٹیٹ میں فیکٹری کے چوتھے فلو ر پر آتشزدگی

جی ٹی روڈ فیصل اسٹیٹ میں فیکٹری کے چوتھے فلو ر پر آتشزدگی

آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ، واشنگ مشینوں کی پلاسٹک باڈیز، روم ایئر کولرز موجودتھے

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)جی ٹی روڈ پر فیصل اسٹیٹ میں واقع سپر ایفان انڈسٹریز کے چوتھے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں آگ لگنے کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ۔ آگ فیکٹری کی چوتھی منزل کے اس حصے میں لگی جہاں واشنگ مشینوں کی پلاسٹک باڈیز، روم ایئر کولرز اور پیکیجنگ میٹریل موجود تھا۔ آگ بجھانے کے آپریشن میں 8 فائر وہیکلز، 2 ایمبولینسز اور 2 ایریل پلیٹ فارم وہیکلز نے حصہ لیا جبکہ 8 کنال کے رقبے پر لگی آگ پر قابو پانے کے لئے 41 ریسکیورز نے حصہ لیا جبکہ واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا ۔دوسری جانب پولیس نے آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...