مجلس کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

 مجلس کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں 28 صفر المظفر کے مرکزی جلوس اور مجلس کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کرلیے گئے ، ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں مرکزی جلوس امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ بلاک نمبر 19 پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ شرکاء کی میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے تلاشی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق جلوس کی نگرانی کے لیے خصوصی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ پولیس موبائل کیم اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جلوس کی لائیو مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ،ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ الرٹ ہے ، تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور مرکزی جلوس کے پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...