ترکیہ، سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل، گورنر سندھ

ترکیہ، سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ اہم سنگ میل، گورنر سندھ

کراچی (نیوز ایجنسیاں) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا تاریخی دفاعی معاہدہ ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اس معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے دنیا نے پاکستانی سفارتی کوششوں کے طور پر سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں خطے میں قیامِ امن کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں گزشتہ سال اپنے سے پانچ گنا بڑے اور طاقتور دشمن کو دھول چٹائی۔علاوہ ازیں گورنر سندھ نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر پیغام میں پاکستان کی اقلیتی برادریوں کی ملکی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی میں گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 11 اگست کا تاریخی خطاب پاکستان میں مذہبی آزادی، مساوات اور اقلیتی حقوق کی روشن بنیاد ہے۔ قائداعظم نے ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں ہر شہری کو مذہبی آزادیحاصل ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...