سندھ کے شعبہ تعلیم میں برطانوی تعاون بڑھانے پر اتفاق
شعبے میں دیرپا اور مثبت اثرات کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا
کراچی(این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں سندھ میں تعلیم کے شعبے کی ترجیحات، تعلیمی معیار کی بہتری اور برطانیہ کے تعاون سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر مس ایلیسن، برٹش کونسل کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر بین لاٹن، ڈپٹی ہائی کمیشن آفس کے غفران عباس اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران سندھ کے اسکولوں میں طلبہ کی بنیادی تعلیمی استعداد بہتر بنانے کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔
فریقین نے تکنیکی اور ہنرمندانہ تعلیم کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسکول لیڈرشپ پروگرام کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے بھی مختلف امور زیر غور آئے ، جبکہ طالبات کی تعلیم کے فروغ اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی مواقع میں اضافے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔برطانوی حکام نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں اسٹریم لرننگ کے فروغ کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ترجیحات اور مثبت رجحان کو سراہا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے سندھ کے تعلیمی شعبے میں برٹش کونسل کے مزید تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میںفریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ سندھ کے تعلیمی شعبے میں دیرپا اور مثبت اثرات کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments