لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے پلاٹس پر قبضہ، ریکارڈ طلب

لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے پلاٹس پر قبضہ، ریکارڈ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کے 2300 پلاٹس پر مبینہ قبضے کے خلاف متاثرین کی درخواست پر کے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو سے اراضی کی صورتحال سے متعلق ریکارڈ طلب کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت پر تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

جسٹس عدنان الکریم میمن کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت کے ایم سی کے وکیل حسن عابدی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے ۔کمیٹی نے اراضی سے قبضہ ختم کروانے یا متاثرہ الاٹیز کو ان کی رقم واپس کرنے کی سفارش کی ہے ۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ آپ اراضی سے قبضہ خالی کروائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...