افغانستان دہشتگردی کا بیس کیمپ بن چکا، حنیف عباسی
حرمین کا دفاع اعزاز،ہم اسی کو مانتے ہیں جو پاکستان کو مانتا ہے، خطاب
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کیلئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے، افغانستان دہشتگردی کا بیس کیمپ بن چکا ہے، ہم اسی کو مانتے ہیں جو پاکستان کو مانتا ہے، جن لوگوں کو ہم نے 40سال تک سینے سے لگایا وہ پاکستان کو گالیاں دیں یہ برداشت نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈھوک نجو میں راجہ ارشد محموداور خیابان سرسید میں یاسین خان کی طرف سے منعقدہ عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب، صوبائی پارلیمانی سیکرٹریز و ارکان پنجاب اسمبلی ضیا اللہ شاہ، شازیہ رضوان، اسماء ناز عباسی، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، جاوید انور مغل، راجہ ظفر اقبال، راجہ ارشد محمود، چودھری زبیر، راجہ اظہر اقبال، راجہ خضر اقبال، حسن جبار و دیگر بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments