پولیس افسروں نائب ناظم بلال طارق سے ملاقات

پولیس افسروں نائب ناظم  بلال طارق سے ملاقات

خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب پولیس کے افسران کے ایک نمائندہ وفد نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ممتازاز مذہنی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق سے ملاقات کی ۔

 وفد میں ایس پی انوسٹی گیشن سعید اﷲ خان نیازی ،ڈی ایس پی لیگل ملک جاوید سرور جسرہ، ڈی ایس پی قاسم حیات رانجھا ، ڈی ایس پی صدرملک امجد ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار حسن ، عمران فاروق، فیصل حیات وٹو فرحت عباس چدھڑ اور دیگر افسران شامل تھے ، وفد نے جمیعت اہلحدیث کے راہنما میاں بلال طارق کو انٹرنیشنل بین المذاہب امن کانفرنس میں امن ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی اور اسے ضلع خوشاب بالخصوص ضلع کے مذہبی حلقوں کیلئے ایک بڑا اعزاز قرارد دیا ، ایس پی انوسٹی گیشن سعید اﷲ خان نے بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے میاں بلال طارق کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی توانائیاں اتحاد ابین المسلمین کے فروغ کیلئے بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...