CDA، MCIکا پاک ایپ سے آن لائن سہولیات کا آغاز
جائیداد ٹیکس، پانی کے بلوں سمیت مختلف خدمات آن لائن حاصل کی جا سکیں گیشکایات، سروس سے متعلق مسائل آن لائن درج ہونگے ، شہریوں کا اظہار اطمینان
اسلام آباد (خصوصی رپو رٹر ) سی ڈی اے اور ایم سی آ ئی نے پاک ایپ کے ذریعے آن لائن سہولیات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اہم عوامی خدمات اب پاک ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔ شہری، کاروباری افراد اور دیگر متعلقہ افراد اپنے موبائل فون کے ذریعے مختلف خدمات حاصل کر سکیں گے، سی ڈی اے پراپرٹی ٹیکس اور پانی کے بلوں کی وصولی کا نظام بھی ڈیجیٹل بنا رہا ہے ، جس کے ذریعے شہری آن لائن ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ pakایپ کے ذریعے شہری آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے اور ان کا سٹیٹس معلوم کر سکیں گے جبکہ اپنی شکایات اور سروس سے متعلق مسائل آن لائن درج کرا سکیں گے ۔شہریوں نے جدید ڈیجیٹل خدمات کے آغاز کو سراہا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments