اسسٹنٹ کمشنر کاپیرا فورس کے ہمراہ تبلیغی مرکز بھیرہ کا دورہ
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے پیرا فورس کے ہمراہ تبلیغی مرکز بھیرہ کا دورہ کیا اور ہونے والے اجتماع کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے تبلیغی مرکز میں صفائی ستھرائی، آمد و رفت، نکاسی آب، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات سمیت شرکائے اجتماع کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا معائنہ کیا انہوں نے تبلیغی مرکز کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو سہولیات کی فراہمی اور آمد و رفت میں آسانی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ اجتماع کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، مرکز اور ملحقہ راستوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments