بیمار جانور ذبح کرکے گوشت تیار کرنے کی کوشش ناکام
بیمار جانور ذبح کرکے گوشت تیار کرنے کی کوشش ناکامگھر سے 520 کلو ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موضع مانگنی میں بیمار جانور ذبح کرکے مبینہ طور پر انسانی خوراک کے لیے گوشت تیار کرنے کی کوشش ناکام، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں گھر سے 520 کلو ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر اقصیٰ خالد کے مطابق پولیس سے اطلاع ملی کہ مانگنی لوک میں ایک گھر کے اندر بیمار جانور ذبح کیا جا رہا ہے ، جس پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گھر کا معائنہ کیا تو تقریباً 520 کلو گوشت موجود تھا۔ گوشت کے معائنے کے لیے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر وسیم احمد کو موقع پر بلایا گیا، جنہوں نے فوڈ سیفٹی انسپکٹر کی موجودگی میں گوشت کا تفصیلی معائنہ کرکے اسے غیر معیاری، خراب، مضر صحت اور انسانی استعمال کے لیے ناموزوں قرار دیا۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص گوشت کو ضابطے کے تحت موقع پر ہی تلف کردیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران نامزد ملزم ذوالفقار موقع سے فرار ہوگیا۔ فوڈ اتھارٹی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments