آبی قلت کے خلاف نارتھ کراچی کے مکینوں کا احتجاج

آبی قلت کے خلاف نارتھ  کراچی کے مکینوں کا احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں پانی کی شدید قلت،مکینوں کا پُرامن احتجاج کا اعلان، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ،نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم کے نجی فلیٹس اور گرد و نواح کے مکینوں نے علاقے میں پانی کی شدید قلت اور عدمِ فراہمی کے خلاف پُرامن احتجاج کیا۔۔۔

 علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، جس کے باعث انہیں روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مکینوں کے مطابق پانی کی مسلسل عدمِ فراہمی نے علاقے کے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور فوری طور پر اس مسئلے کے حل کی ضرورت ہے ۔ احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج کا مقصد متعلقہ اداروں اور ذمہ دار حکام کی توجہ علاقے میں پانی کے بحران کی جانب مبذول کروانا اور مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...