اسکیم 33میں دورویہ سڑک کا 70 فیصد کام مکمل

اسکیم 33میں دورویہ سڑک کا 70 فیصد کام مکمل

میمن گوٹھ میں 11.54 کلومیٹر سڑک اور 125 میٹر فلائی اوور زیر تعمیرناصرحسین شاہ کی ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

کراچی(این این آئی) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اسکیم 33، ملیر میمن گوٹھ اور ملحقہ علاقوں میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے سڑکوں کی تعمیر اور دیگر اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاری اور متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو منصوبوں کی لاگت، تکمیل کی مدت اور تعمیراتی پیش رفت پر بریفنگ دی۔حکام نے بتایا کہ ملیر میمن گوٹھ میں 11.54 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر جاری ہے ، جس کی تخمینی لاگت 1428 ملین روپے ہے ۔ منصوبے پر تعمیراتی کام فروری 2026ء میں شروع ہوا تھا اور اسے 24 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

7.3 میٹر چوڑی سڑک کے منصوبے میں 125 میٹر طویل فلائی اوور بھی شامل ہے ، جو ایکسپریس وے سے براستہ ملیر ریور روڈ تعمیر کی جارہی ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے میمن گوٹھ اور ملحقہ علاقوں کا مرکزی شاہراہوں سے رابطہ بہتر ہوگا۔سید ناصر حسین شاہ نے منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے ، مقررہ مدت سے پہلے منصوبے مکمل کرنے اور تعمیراتی معیار ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او سمیت متعلقہ اداروں کو اہم منصوبوں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں تاکہ ان کے ثمرات جلد شہریوں تک پہنچ سکیں۔کراچی کے روڈ انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...