دنیا جنگ و جدل کی لپیٹ میں ہے ، ہر مسئلے کا حل مکالمہ ، صدرمنہاج القرآن
اسلام آباد، راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے، نیوز رپورٹر) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عالمی یومِ امن کے موقع پراپنے بیان میں کہا دنیا جنگ و جدل کی لپیٹ میں ہے، ہر مسئلے کا حل مکالمہ ہے۔
امن محض جنگ کی عدم موجودگی کا نام نہیں ہے، جب تک بین المذاہب رواداری، سیاسی مکالمہ اور برداشت کا کلچر مضبوط نہیں ہوتا تب تک انسانیت امن کے حقیقی ثمرات سے محروم رہے گی۔ دریں اثنا ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سرپرست اعلیٰ ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان پیر علامہ سید ریاض حسین شاہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں ڈاکٹر طاہر القادری اور اپنی تصانیف بطور تحفہ پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments