راولپنڈی میں 7روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہو گی
5سال سے کم عمر 10لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی سمیت پنجاب کے 13اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج 21ستمبر سے شروع ہوگی، راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر 10لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع میں مہم کیلئے 8ہزار سے زائد ٹیم ممبران خدمات انجام دیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ راولپنڈی میں گھر گھر ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ پوائنٹس اور ہسپتالوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 21سے 27ستمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران زیادہ خطرے والے اور زیادہ نقل و حرکت والے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ٹرانزٹ ویکسی نیشن اس حکمت عملی کا اہم حصہ ہے تاکہ سفر کرنے والا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments