حیدر آباد:ڈی جی ہیلتھ کا لیاقت اسپتال میں شعبہ جات کامعائنہ

حیدر آباد:ڈی جی ہیلتھ کا لیاقت اسپتال میں شعبہ جات کامعائنہ

ایڈیشنل سیکریٹری بھی ہمراہ تھے ، تعمیر ومرمت کے کاموں پر اطمینان کا اظہاراسپتالوں کی ترقی، معیاری علاج حکومت سندھ کی ترجیح ہے ، ڈاکٹر پرویز احمد

حیدر آباد (بیورو رپورٹ )ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر پرویز احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر حسن بھگیوکے ہمراہ لیاقت میڈیکل کالج ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈوں، شعبہ جات کا معائنہ کیا، جبکہ جاری مختلف وارڈوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین وآرائش پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت اپنی اولین ترجیح کے تحت ہسپتالوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ غریب مریضوں کا معیاری علاج اور ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے تاکہ امیر اور غریب تمام مریض نجی ہسپتالوں کے بجائے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرانے کو ترجیح دیں۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں، طبی سہولیات میں بہتری اور مستقبل کے ہیلتھ کیئر انفرا اسٹرکچر منصوبوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ لیاقت میڈیکل کالج ہسپتال کو ہر لحاظ سے اضافی نئی عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ پرانی عمارتوں کی تعمیر و مرمت ،رنگ و روغن کاکام جاری ہے جبکہ علاج و معالجہ کی سہولیات کے حوالے سے بہتر علاج و معالجہ کی فراہمی ،صفائی ستھرائی اور زیر علاج مریضوں کو معیاری خوراک کی فراہمی ہمارا مشن ہے جس کیلئے ہم شب و روز کوشاں ہیں۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ نے آئی سی یو بلڈنگ میں قائم 24گھنٹے فعال فارمیسی کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے فارمیسی کی مسلسل فعالیت اور کارکردگی کی تعریف کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...