سیالکوٹ روڈ پر نالوں کی صفائی‘سیوریج موثر بنانے کا حکم
کمشنر روڈ، ہملٹن روڈ پر ناقص صفائی پر ڈپٹی کمشنر برہم‘شوکاز نوٹس جاری
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، نکاسی آب، سیوریج اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب اور سیوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نالوں اور نالیوں میں جمع مٹی، کچرے ، پلاسٹک بیگز اور دیگر رکاوٹوں کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے کمشنر روڈ، ہملٹن روڈ اور ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی و نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ناقص صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہوں نے ذمہ داروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دئیے ۔ انہوں نے پیرا فورس افسروں کو ہدایت کی کہ سڑکوں کے اطراف قائم عارضی تجاوزات کو مؤثر انداز میں ریگولیٹ کرتے ہوئے مقررہ حدود میں منتقل کیا جائے اور شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص جناح روڈ اور فتومنڈ بازار میں منصوبوں کی تکمیل کے بعد متاثرہ سڑکوں کی بروقت بحالی میں تاخیر کا بھی نوٹس لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments