کامسٹس یونیورسٹی کا ڈیجیٹل ماڈل اعلی تعلیم کیلئے مثال، ڈاکٹر نیاز
چیئرمین ایچ ای سی کا کیمپس کا دورہ ،یونیورسٹی حکام کی بریفنگ ،جامعات کے سربراہ بھی شریک
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہیں یونیورسٹی کے تیار کردہ جدید ڈیجیٹل نظام کے بارے میں بریفنگ اور عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ جدید ڈیجیٹل سسٹم طلبہ سے متعلق امور، الیکٹرانک فائلنگ، مالیاتی انتظام، بھرتیوں اور انتظامی و قانونی امور سمیت مختلف شعبوں کے نظام کو مؤثر اور تیزتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر نے سسٹم کی ڈیمانسٹریشن کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تیار کردہ ان مختلف ڈیجیٹل ٹولز کے بارے میں آگاہ کیا جو انتظامی اور تعلیمی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں معاون ہیں۔ تقریب میں یونیورسٹی آف راولپنڈی، بارانی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی راولپنڈی، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آباد، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، ایم وائی یونیورسٹی اسلام آباد، وفاقی اردو یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف واہ اور اقراء یونیورسٹی اسلام آباد سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ریکٹرز اور سینئر آفیشلز نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments