سرچ آپریشز، گھروں، دکانوں، ہوٹلوں، گاڑیوں کی چیکنگ
دو مشکوک افراد اور 19 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کر دیا گیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا جرائم کے انسداد کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔سرچ آپریشنز کے دوران 300 افراد، 167 گھروں، 15 دکانیں، ایک ہوٹل ،154 موٹر سائیکلوں اور 62 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے دو مشکوک افراد اور 19 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments