نعیم خان بھابھہ کا امن و امان اورترقیاتی پروگرامز کا جائزہ
ملتان روڈ کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل ، شجرکاری میں تکنیکی امورپر زور
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ممبر صوبائی اسمبلی نعیم خان بھابھہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی وہاڑی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممبران قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ، سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، ممبران ڈی سی سی سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، سابق ایم پی اے خالد محمود ڈوگر اور ایس پی محمد عثمان نے شرکت کی ۔اجلاس میں امن و امان، سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27، پی ڈی پی، مثالی گاؤں منصوبہ اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ایس پی محمد عثمان نے امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اجلاس میں جاری اور زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ایم پی اے نعیم خان بھابھہ نے وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور شجرکاری کے کام میں تکنیکی امور کو مد نظر رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انتہائی شکر گزار ہیں۔ محکمہ پولیس مختلف تنازعات کو میرٹ پر جلد حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے میلسی سے وہاڑی، ٹبہ سلطان پور سے میلسی، گڑھا موڑ روڈ اور سائفن روڈ کی تعمیر و بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments