ستھرا پنجاب:19 ہزار 713 ورکرز میں 19کروڑتقسیم

ستھرا پنجاب:19 ہزار 713 ورکرز میں 19کروڑتقسیم

صفائی ورکرز کی حوصلہ افزائی، فلاح و بہبود اور شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی مقصد

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ملتان ڈویژن میں ستھرا پنجاب کے صفائی ورکرز میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ بونس کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران منیر کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں بونس کی رقم تقسیم کی جارہی ہے ۔ سی ای او عمران منیر نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں صفائی ورکرز میں بونس کی رقم تقسیم کی۔اس مرحلے میں ملتان ڈویژن کے 19 ہزار 713 صفائی ورکرز میں مجموعی طور پر 19 کروڑ 71 لاکھ 32 ہزار 394 روپے کی رقم تقسیم کی جارہی ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے بونس کی فراہمی کا مقصد صفائی ورکرز کی فلاح و بہبود، ان کی حوصلہ افزائی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔حکام کے مطابق بونس کی تقسیم سے صفائی ورکرز کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...