ہر بستی کو پختہ سڑک دینا حکومت کی ترجیح ہے ‘ ثاقب خورشید

ہر بستی کو پختہ سڑک دینا حکومت کی ترجیح ہے ‘ ثاقب خورشید

مزید سڑکوں کی تعمیر جلد شروع ہوگی،روڈزکی افتتاحی تقریبات سے خطاب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ ہر دیہات اور بستی کو پختہ سڑک کی سہولت فراہم کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے ، آئندہ بجٹ سے بستی ریت والی سمیت مزید سڑکوں کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی گئی، الزام تراشی اور تھانہ کچہری کی سیاست کے بجائے تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ چک نمبر 228 ای بی اور 20 ڈبلیو بی میں سڑکوں کی افتتاحی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے ۔میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت اپنے دور حکومت میں عوام کے لیے خاطر خواہ کام نہ کر سکی اور اب بھی احتجاج کے ذریعے ترقی کا سفر متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ونگ کے ضلعی صدر میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ، سابق ناظمین چودھری جواد مسعود گھمن اور ملک اللہ دتہ ٹاوری نے کہا کہ معاشرتی اصلاح اور ترقی کے لیے نوجوانوں سمیت ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی جنگی صورتحال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، تاہم وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرول سبسڈی سمیت مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ تقریب میں راؤ محمد اکرام، رانا محمد اسلم، رانا ذوالفقار علی، راؤ عمران جمیل، رانا نبیل، رانا وحید، رانا ریحان منور، رانا مقصود، رانا انتظار ٹھاکر، رانا یوسف صابر اور دیگر نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...