آزادی کا اصل مقصد اسلامی قوانین کی پیروی:مولانا بہادر علی

آزادی کا اصل مقصد اسلامی قوانین کی پیروی:مولانا بہادر علی

ملکی استحکام اور خودمختاری کے لیے سیاسی و مذہبی دھڑوں کا متحد ہو نا نا گزیر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر مولانا بہادر علی رضوی نے کہا ہے کہ آزادی کا اصل مقصد اسلامی قوانین کی پیروی اور دو قومی نظریے کا تحفظ ہے ، ملکی استحکام اور خودمختاری کے لیے تمام سیاسی و مذہبی دھڑوں کا ایک قومی ایجنڈے پر متحد ہونا ناگزیر ہے ۔ دشمن کے فکری حملوں سے نئی نسل کو محفوظ رکھنے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے نظریات کو عام کرنا ہوگا۔وہ ضلع کونسل سے پریس کلب تک نکالی جانے والی ‘‘جیوے جیوے پاکستان چلڈرن ریلی’’ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر مولانا عادل رضا قادری، محمد رمضان قادری، ڈاکٹر قیصر مجید، شیخ مزمل، رانا احتشام الحق و دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ریلی کے اختتام پر ملکی ترقی، سلامتی، استحکام اور معاشی مشکلات کے جلد خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...