جامعہ پنجاب ہاسٹلز میں وارڈنز سپرنٹنڈنٹس کی دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ

 جامعہ پنجاب ہاسٹلز میں وارڈنز  سپرنٹنڈنٹس کی دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں دو ماہ سے خالی وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کے عہدوں پر دوبارہ تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ۔۔۔

ہال کونسل نے متعدد وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کی ری اپائنٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تعیناتی کا معاملہ دو ماہ بعد حل، متعدد وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کو دوبارہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ عہدے خالی رہنے سے ہاسٹلز کے انتظامی امور متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کی مدتِ تعیناتی جون 2029 تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ بعض ہاسٹل وارڈنز کی تعیناتی ستمبر 2029 تک برقرار رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...