ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹاؤن فاروق گنج میں مین ہول کھلاہونے پرمعطل
لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کھلے مین ہولز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے ۔۔۔
تحت محکمہ ہاؤسنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان منظور، ایگزیکٹو انجینئر راوی ٹاؤن کو معطل کر دیا۔لاہور کے علاقے فاروق گنج میں کھلے مین ہول کا انکشاف ہوا تھا۔ مین ہول کو بروقت کور نہ کرنے اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے متعلقہ افسر کیخلاف کارروائی کی۔ نورالامین مینگل کاکہناہے کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments