دوران ڈکیتی 2مشتبہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

دوران ڈکیتی 2مشتبہ ڈاکو  شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

تلونڈی(نامہ نگار)چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدودو میں ببر کھائی مستووال روڈ پرمبینہ ڈکیتی کے دوران 2مشتبہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔۔۔

 ، دونوں کوشہریوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں مبینہ ملزموں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا، جبکہ ان کے ممکنہ ساتھیوں اور واردات میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔مبینہ ڈاکوؤں کے پکڑے جانے کی اطلاع پر موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...