دوعالمی اداروں کا ماؤں ، نومولود بچوں کیلئے امدادکااعلان
12 لاکھ ڈالر سے 4 لاکھ 10 ہزار ماؤں، بچوں کو صحت کی سہولیات دی جائینگی
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارے یونیسف اوردی چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈیز نے پاکستان میں ماؤں اور نومولود بچوں کیلئے صحت کی سہولیات مضبوط بنانے کیلئے 12 لاکھ امریکی ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے ۔پاکستان میں دو سالہ پروگرام کے ذریعے 4 لاکھ 10 ہزار ماؤں اور نومولود بچوں تک رسائی حاصل کی جائے گی اور دورانِ حمل سے لے کر زچگی اور پیدائش کے بعد نومولود کی نگہداشت تک صحت کی مسلسل خدمات کو مضبوط بنایا جائے گا۔ پروگرام کا مقصد دورانِ حمل طبی معائنے کی شرح اور صحت کے مراکز میں زچگی کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کرنا ہے جبکہ ماؤں اور نومولود بچوں کے لیے ضروری صحت کی خدمات کے معیار اور دستیابی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے چرچ اور یونیسف کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments