ایستھیٹک کلینکس، سپاز، بیوٹی سیلونز کیلئے ہدایت نامہ جاری

ایستھیٹک کلینکس، سپاز، بیوٹی سیلونز کیلئے ہدایت نامہ جاری

خدمات پر 5فیصد ٹیکس دیناہوگا،پی آر اے سے رجسٹریشن لازم،نہ کرانے پرکارروائی

لاہور (عمران اکبر )پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایستھیٹک کلینکس، سپاز، بیوٹی سیلونز، کاسمیٹک سرجری سروسز کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ۔صوبے میں متعلقہ سروسز فراہم کرنیوالوں کیلئے کیش کاؤنٹرز پر ہدایات نامہ آویزاں کرنا لازم ہوگا۔ایستھیٹک کلینکس، سپاز، بیوٹی سیلونز، بیوٹی پارلرز، کاسمیٹک/پلاسٹک سرجری کی خدمات پر صرف 5فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔سروسز فراہم کرنیوالے کاروبار کی پنجاب ریونیو اتھارٹی سے رجسٹریشن لازم، نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی،بیوٹی پارلرز، سیلونز، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، جلد اور لیزر ٹریٹمنٹ کی مخصوص خدمات پر5فیصد ٹیکس لاگو ،صارفین کوہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ خدمات حاصل کرتے وقت سروس چارجز کے ساتھ عائد سیلز ٹیکس کی تفصیل ضرور دیکھیں۔ کسی بھی سیکٹر پر عائد کردہ ٹیکسز سے زائد وصولی قانوناً جرم ہے ۔عارضی یا ہاتھ سے لکھی ہوئی رسید جاری کرنا ممنوع ہے ، باقاعدہ ڈیجیٹل رسید طلب کریں۔کارڈ/ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار پر شہری پی آر اے سہولت ایپ یا سوشل میڈیا پر شکایات کا اندراج کروائیں۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کا کہنا ہے صارف سے وصول کیا جانے والا ٹیکس کاروبار کی اپنی آمدن نہیں بلکہ حکومت کو ادا کیا جانے والا ٹیکس ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...