قصور کیلئے 5 ارب کے ترقیاتی کاموں کے باقاعدہ آغاز کا اعلان
علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے :رانا شہزاد، سعید جمیل ، پریس کانفرنس
پھولنگر (نامہ نگار) پھولنگر پنجاب کے وزیر قانون رانا اقبال خاں کے فرزند رانا شہزاد اقبال خاں اور ضلع قصور کی ممتاز شخصیت رانا سعید جمیل خاں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلع قصور کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے بتایا کہ آج سے شہر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ابتدائی فیز میں بیرون اڈا پر جدید ماڈل گول چکر، سیوریج کے جدید نظام اور نالیوں کی تعمیر و پختگی سمیت متعدد عوامی بہبود کے منصوبے شامل ہیں۔رانا شہزاد اقبال خاں اور رانا سعید جمیل خاں کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے خادم کی حیثیت سے علاقے کی محرومیوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ترقیاتی کاموں کی مکمل شفافیت اور معیاری انداز میں وقت پر تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل سے نجات مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments