اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،مرحلہ وار قرضے دیئے جائینگے

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ،مرحلہ وار قرضے دیئے جائینگے

قرضوں کیلئے ایک لاکھ درخواستیں موصول ، اہلیت کی جانچ ،سکریننگ شروع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرضوں کی فراہمی پر اہم پیشرفت سامنے آگئی۔حکومت نے خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے پانچ سے دس لاکھ تک قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ابتک قرضوں کے حصول کیلئے پورٹل پر تقریباً ایک لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، درخواست گزاروں کی اہلیت جانچنے کیلئے سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔حکام کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد مستحق درخواست گزاروں کو مرحلہ وار قرضے جاری کیے جائینگے ۔خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرضوں کی فراہمی کا آغاز پندرہ ستمبر کے بعد کرنے کا پلان بنایا گیا ہے ۔ حکومت نے قرضوں کیلئے درخواستیں وصول کرنے والا پورٹل بدستور کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، جسکے تحت شہری آئندہ بھی خستہ حال چھتوں کی مرمت کیلئے قرضوں کیلئے درخواستیں جمع کرا سکیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...