ضم کرنیکی تجاویز،فنی تعلیمی بورڈ ملازمین کااحتجاج کا اعلان
خودمختاری برقرار رکھ کر ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے :ملازمین
لاہور(خبر نگار)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ملازمین نے ادارے کا نام تبدیل کرنے اور اسے دیگر اداروں میں ضم کرنے کی تجاویز کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ ملازمین نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا نام تبدیل کرکے ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ پنجاب رکھنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کا موجودہ نام اور حیثیت برقرار رکھ کراسے مزید موثر اور فعال بنایا جائے ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ بورڈملک میں ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ اور فنی تعلیم سے وابستہ لاکھوں طلبہ کے امتحانات کے انعقاد سمیت اہم ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے ، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور ٹیوٹا کیساتھ انضمام کی تجویز قبول نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments